ْحکومت عوام کو علاج معالجے کی اعلیٰ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیرمال شکیل احمد

منگل 18 دسمبر 2018 22:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے دزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو علاج معالجے کی اعلیٰ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے‘ 750 ملین روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کی اپ گریڈیشن پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہیںجو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ جس سے ملاکنڈ کے علاوہ اضلاع دیر ،سوات اور باجوڑ کے لوگوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے دورے کے دوران مریضوں کی تیمارداری کے لیے آئے ہوئے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ جبکہ اس موقع پر ہسپتال کے ڈی ایم ایس کے ساتھ ساتھ دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ صوبائی وزیر نے مختلف وارڈوں میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کئے گئے سہولیا ت اورادویات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹروں اور دیگر عملے سے کہا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر مریضوں کی صحیح معنوں میں علاج معالجے پر خصوصی توجہ دیں ۔اس موقع پر انہوںنے زیر تعمیر ہسپتال پر تعمیراتی کام کا بھی معائینہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں