اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا رفیق احمدکااستعفیٰ منظور

منگل 18 دسمبر 2018 22:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) دارالقضا ء سوات میں اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا رفیق احمد کی جانب سے استعفیٰ پیش کرنے کے بعد مجاز حکام نے 17دسمبر 2018(بعد از دوپہر)سے مذکورہ افسر کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں حق نواز ایڈوکیٹ اور ولایت خان ایڈووکیٹ کی بحیثیت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل؛ تقرریاںایڈووکیٹ جنرل آفس دارالقضاء مینگورہ بنچ سوات میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی ہیں ۔

انہیں کسی قسم کی لیگل ایڈوائزر شپ یا پرائیویٹ پریکٹس کی اجازت نہیں ہو گی اور انہیں محکمہ قانون کی جانب سے وقتاً فوقتاً تفویض کر دہ صوبائی حکومت کے رائے دہی کے کام (opinion work) کیلئے کوئی فیس بھی ادا نہیں کی جائے گی۔ ان کی تقرری کسی وقت کسی بھی وجہ یا نوٹس کے بغیر ختم کی جاسکتی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ قانون و پارلیمانی اور انسانی حقوق حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں