چارسدہ،سی ٹی ،اے ٹی اورڈی ایم کی میرٹ لسٹ بابڑہ سکول میں آویزاں کر دی گئی

بدھ 19 دسمبر 2018 14:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء)ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ چارسدہ نے سی ٹی ،اے ٹی اورڈی ایم کی میرٹ لسٹ بابڑہ سکول میں آویزاں کر دی۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ چارسدہ کی طرف سے تمام متعلقہ امیدواروں کومطلع کیا جاتاہے کہ این ٹی ایس 2018 ء کے زیر انتظام سی ٹی ،اے ٹی ،ٹی ٹی ،ڈی ایم اور پی ای ٹی کے انٹر ویو کے بعد میرٹ لسٹ گورنمنٹ ہائی سکول بابڑہ چارسدہ میں چسپاں کی گئی ہیں جس کے خلاف اپنے اعتراضات دو دن کے اندر دفتر ہذا میں جمع کریں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں