لکی مروت، فائرنگ کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق

بدھ 19 دسمبر 2018 18:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) لکی مروت کے قریب رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دومزدور جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقہ وانڈہ جوگی میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے امیراللہ اور سید ولی نامی 2 مزدورموقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ اکبر جان نامی مزدور فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی مزدور کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق اورزخمی مزدوروں کا تعلق وانڈہ جوگی سے ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق مزدوروں کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں