ایل آرایچ پشاور میں اوپی ڈی کی پرچی فیس 30روپے کردی گئی

منگل 15 جنوری 2019 23:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں اوپی ڈی کی پرچی 20سے 30روپے کردی گئی ہسپتال انتظامیہ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈائریکٹرکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 15 جنوری سے 20 روپے کی پرچی 30 روپے میں ملے گی دوسرے مرحلے میں یکم اپریل سے پرچی 40 روپے کر دی جائے گی اور تیسرے مرحلے میں یکم جولائی سے او پی ڈی کی پرچی 50 روپے میں ملے گی،انتظامیہ کے مطابق او پی ڈی کی پرچی کی فیس آئندہ 8 میں 150 فیصد بڑھائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں