عوامی خدمت اولین ترجیح ہے، وزیرقانون سلطان محمد

منگل 15 جنوری 2019 23:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان کیساتھ انکے دفتر میں عوام کے ایک وفد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر قانون نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور موقع پر ہی انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔وزیر قانون نے اس موقع پر کہا کہ ہماری حکومت کی واضح پالیسی عوام کی خدمت کرنی ہے اور تمام موجودہ وسائل عوام کی بہتری کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔آخر میں وفد نے وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں