صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی سے ہانگ کانگ کے تجارتی وفدکی ملاقات

بدھ 16 جنوری 2019 21:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی وزیر معدنیات خیبر پختونخوا ڈاکٹر امجد علی خان سے ہانگ کانگ کے تجارتی وفد ن کی ملاقات ،ملاقات میں معدنیات کی تلاش اور دریائے سندھ میں پائے جانے والے پلیسر گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے اوردیگرامورکے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

وفد کے ارکان سے باتیں کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں قیمتی معدنیات کے ناختم ہونے زخائر پائے جاتے ہیں جس کی تلاش کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے مالی طور پر مستحکم اور تجربہ کار کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے اچھے مواقع موجود ہیں۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے امن وامان بحال ہوچکا ہے اور موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے سرمایہ کار بلا خوف و خطر معدنیات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے تشریف لے آئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں