سال 2018میں خیبر پختونخوا میں 2121مجرمان مختلف نوعیت کے مقدمات میں پروبیشن پر رہا

جمعرات 17 جنوری 2019 00:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) محکمہ پیرول ایند پروبیشن خیبر پختونخوا نے سال 2018میں صوبہ بھر میں 2121مجرمان مختلف نوعیت کے مقدمات میں پروبیشن پر رہا کئے ۔ محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن جو کہ قیدیوں کی اصلاح میں اہم اور موثر کر دار ادا کرتا ہے،سال 2018میںمختلف عدالتوں سے 2017مرد ،55کم سن بچے ،4کم سن بچیاں اور 45خواتین پروبیشن پر رہا کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 1860مجرمان ،پروبیشن مدت کامیابی سے مکمل کرنے کے بعدرہا کر دیئے گئے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن خیبر پختونخوا نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ کے زیر نگرانی 3310قیدی پروبیشن پر ہیں۔ جس سے جیلوں پر بوجھ کم اور صوبہ پختونخوا کو ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوتی ہے۔ محکمہ کی احسن کار کردگی کی بدولت آئندہ سال پروبیشنرز کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔ حکومت پختونخوا کی خاص توجہ سے محکمہ پیرول اور پروبیشن کی کار کر دگی بہتر ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں