پشاورہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 میںفنڈز سے متعلق کیس میں حکم امتناعی جاری کردیا

جمعرات 17 جنوری 2019 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پشاورہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 میںفنڈز سے متعلق کیس میں حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فنڈز کی تقسیم کو روک دیا،پی کے 55 مردان میں گیس فراہمی سے متعلق سماعت میں وفاقی حکومت کو جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔پشاورہائیکورٹ میں پی کے اٹھہتر میں فنڈز کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد ایوب نے کی۔

درخواست گزار اے این پی کے رکن اسمبلی ثمر ہارون بلور کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حلقے میں بیوائوں یتیموں کا فنڈ صحیح طورتقسیم نہیں ہورہا ، عوام کا پیسہ حکومت منصفانہ انداز میں تقسیم کرنے کی بجائے اپنے لوگوں کو دے رہی ہے ،عدالت نے فنڈ کی تقسیم پر حکم امتناعی جاری کردیا۔

(جاری ہے)

مردان کے حلقہ پی کے 55 میں گیس فراہمی سے متعلق سماعت میں عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیئے،درخواست گزارکا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے گیس فراہمی کی منظوری دی لیکن کام روک دیا گیا،گیس کا کام لیگی دور میں شروع ہوا،تحریک انصاف حکومت نے روک دیا۔

جسٹس قلندرعلی خان کا کہنا تھا کہ اب تبدیلی آگئی ہے، درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ جی ہاں تبدیلی حکومت آگئی تو کام ہی روک دیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں