سٹی پولیس پشاور نے مختلف جرائم پیشہ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 17 جنوری 2019 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف جرائم پیشہ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،اسلحہ ومنشیات اورکارتوس برآمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ ،فقیر آباد ،پھندو،کوتوالی اور ارمڑ میں جرائم پیشہ افراد اور منشیار فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا جس میں اٹھارہ ملزموں کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 8 کلو گرام چرس،ایک سو گرام سے زائد ہیرؤن،1 ایم 16 رائفل،10 پستول،ایک بندوق اورسینکڑوں مختلف بورکے کارتوس برآمد ہوئے۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کردیئے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں