موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار

جمعرات 17 جنوری 2019 23:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پشاورپولیس نے گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے انٹاروگیشن کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے تین سرقہ شدہ موٹر سائیکل بر آمد کرلئے گئے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سبرب اعجاز خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کر کے سرکی گیٹ لا کر فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین خان ، ایس آئی لائق زادہ اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ سرفراز ولد شہزاد گل سکنہ اخون آباد کو گرفتار کرلیا جس نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مزید دو ملزمان عمیر ولد احسن سکنہ ورسک روڈ اور حذیفہ ولد الطاف سکنہ گورگٹھڑی پشاور کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے شہر کے مختلف علاقوں سے سرقہ شدہ تین عدد موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں