مسلم سٹوڈنٹس آ ر گنا ئزیشن کے زیر اہتمام پشاور پر یس کلب میں سیمینار

جمعرات 17 جنوری 2019 23:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) مسلم سٹوڈنٹس آ ر گنا ئزیشن کے زیر اہتمام سیر ت النبی و استحکام پاکستان یوم تاسیس میری پہچان مستحکم پاکستان کے عنوان پرپشاور پر یس کلب میں سیمینار منعقد ہوا جس میں مسلم سٹوڈنٹس آ ر گنا ئزیشن کے کارکنوں نے شر کت کی سیمینا ر میں ممبر صو با ئی اسمبلی فضل الٰہی مہمان خصو صی تھے جبکہ اس موقع پر اپم ایس او پاکستان کے امیر ملک مظہر جاوید ایڈوکیٹ ،نا ظم اعلیٰ محسن خان عباسی ،مذ ہبی سکالر مفتی کر یم اختر ، نا ظم کے پی کے محمد سعید ہزاروی ،معاون ناظم پشاور محمد عمران فاروقی اور د یگر نے بھی شر کت کی ۔

مقرر ین کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں مسٹر اور ملا کی طبقاتی تفریق کے خا تمہ کیلئے کوشاں ہے اور نوجوانوں کو ایک پلٹ فارم پر نظر یہ غلبہ اسلام اور استحکام پاکستان کا درس د ینا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ایم ایس او ملک میں د ن بدن اپنی منز ل کی طرف بڑ ھ ر ہی ہے اور اسلام اور ملک سے محبت کا ثبوت د یتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مد ینہ ریاست کی بنیاد رکھنے کیلئے جدوجہد تیز کی جائے اور ہر کسی کو اپنا حق اور اظہا ر رائے آزاد ہو جو حق اور با طل کے در میان فرق کر کے ان کو اسلامی قانون کے مطابق سزا د یا جا ئے تاکہ ایک مستحکم ملک بن جائے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت نازک صورت حال سے گزر ر ہی ہے جس کو مستحکم کر نے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں علماء کرام کو اپنا مقام د یا جا ئے تاکہ وہ ملک میں کسی اغیا ر کی پالیسی کو پابند نہ کرنے د یں ۔سیمینا ر کے آ خر میں تقار یر میں پہلے پوزیشن ،دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلبا ء کو شیلڈ اور اسناد سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں