ٹرائبل یوتھ موومنٹ کا ششم و ہفتم کلاسز کیلئے منعقدہ ایٹا ٹیسٹ سے قبائلی طلباء کو محروم رکھنے پر تشویش کا اظہار

جمعرات 17 جنوری 2019 23:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ٹرائبل یوتھ موومنٹ نے ششم و ہفتم کلاسز کیلئے منعقدہ ایٹا ٹیسٹ سے قبائلی طلباء کو محروم رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے مرکزی صدر خیال زمان، جنرل سیکرٹری ارشاد آفریدی، سینئر نائب صدر مصباح الدین، نائب صدر محمد ادریس اور دیگر نے کہا کہ جماعت ششم اور ہفتم کیلئے صوبائی حکومت کی مشتہرکردہ ایٹا ٹیسٹ میں قبائلی طلباء کو شامل نہ کرنا انتہائی ظلم ہے، پہلے قبائلی اضلاع کی طلباء کیلئے الگ ٹیسٹ منعقد کروایا جاتا تھا، لیکن اس سال نہ الگ ٹیسٹ لیا گیا اور نہ ہی خیبر پختونخوا کیلئے مشتہر کردہ اشتہار میں ان کا ذکر ہے۔

ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے مرکزی رہنماووں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی طلباء کیلئے جلد از جلد ایٹا ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ جماعت ششم اور ہفتم میں پڑھنے والے قبائلی طلباء کیلئے ہر سال ایٹا ٹیسٹ منعقد کروایا جاتا تھا جس کے تحت 100 طلباء و طالبات کو ہفتم سے بارہویں جماعت تک ملک کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم دی جاتی تھی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں