پشاور بی آر ٹی منصوبے کا ریچ ٹو گاڈر رکھنے کا مشکل مرحلہ مکمل

جمعرات 17 جنوری 2019 23:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پشاور بس ریپڈ سروس (بی آر ٹی) کے منصوبے میں ریچ ٹو گاڈر رکھنے کا ایک مشکل مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے ریچ ٹو قلعہ بالا حصار سے شروع ہو کر خیبر بازار ،شعبہ بازار،ریلوے روڈ ،کینٹ سٹیشن اور سنہری مسجد روڈ سے ہوتے ہوئے امن چوک پر احتتام پذیر ہو تا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزکورہ ریچ ٹو کی لمبائی ساڑھے چھ کلو میٹر ہے جس میں 600 کے قریب گاڈر شہر کے تنگ اور مصروف ترین علاقوں میں رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ 450 کے قریب چھوٹے بڑے ستون بنائے گئے ہیں جس کے لئے زیر زمین 1500 کے قریب پائلز کئے گئے تھے یہ ایلو پٹیڈ حصہ پاکستان کے کسی بھی میٹرو منصوبے میں بنایا جانے والا اب سب بڑا ایلو پٹیڈ حصہ ہے ۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ سارا عمل پسکو،ٹیلی فون،سوئی گیس ،کنٹونمنٹ بورڈ،ٹریفک پولیس کے ساتھ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا اس لئے پی ڈی اے تمام محکموں کا شکریہ ادا کرتا ہے جبکہ منصوبہ صوبائی حکومت اور اداروں کی نگرانی میں مکمل کر لیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں