رجسٹریشن تاخیر کے نام پر صوبے کا کوئی نجی تعلیمی ادارہ غیر قانونی جرمانہ یا لیٹ فیس ادا نہیں کرے گا،محمدسلیم خان

نجی سکولوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع ناگزیر ہے لیٹ فیس یا جرمانے کا تعین تو پی ایس آراے کی ذیلی کمیٹی نے کرنا تھا جس کا تاحال اس سلسلہ میں کوئی اجلاس تک منعقد نہیں ہوا،،،پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک

جمعہ 18 جنوری 2019 18:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان کہا ہے کہ رجسٹریشن تاخیر کے نام پر صوبے کا کوئی نجی تعلیمی ادارہ غیر قانونی جرمانہ یا لیٹ فیس ادا نہیں کرے گا۔ نجی سکولوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع ناگزیر ہے لیٹ فیس یا جرمانے کا تعین تو پی ایس آراے کی ذیلی کمیٹی نے کرنا تھا جس کا تاحال اس سلسلہ میں کوئی اجلاس تک منعقد نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

مجازکمیٹی کی منظوری کے بغیرمحض فرد واحد کا فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں،صوبہ بھر کے نجی تعلیمی ادارے اور ان کی تنظیمیںصوبائی سپیشل سیکرٹری،سیکرٹری تعلیم اور مشیر تعلیم سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ ایم ڈی پی ایس آراے کو غیر قانونی اقدامات سے روکیں بصورت دیگر ہم انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کو تیار ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی سکولزمالکان و نمائندگا ن کے ہمرا اہم میٹنگ کے بعد میڈیا سے اپنی خصوصی بات چیت میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھا رٹی نے اتھارٹی اور مجاز کمیٹی کی منظوری کے بغیر نوٹی فکیشن جاری کیا اس مدت کے دورانپی ایس آراے کی وہیب سائیٹ پر سکول رجسٹریشن کے آپشن نے کام ہی نہیں کیااور نجی تعلیمی ادارے شدیدذہنی کوفت میں مبتلا رہے جس پر منتخب ممبران نے 30نومبر2018اور14جنوری2019کو بذریعہ رجسٹرڈ لیٹرز نجی سکولوں کے تحفظات سے آگاہ کیا مگر بجائے رجسٹریشن و رینیول تاریخ میں توسیع کرنے کے ایم ڈی پی ایس آراے نے اپنی ذاتی خواہشات اور من مانیوں پر نجی اداروں سے لیٹ فیس کے نام پر بھاری جرمانوں کی وصولی شروع کر دی ہے صوبائی حکومت فوری تحقیقات کرکے مسائل کو حل کرے ورنہ عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں پی ایس آراے کو اگراس اپنے ضابطہ وقانون کے مطابق نہیں چلایا جائے گا تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری ایم ڈی پی ایس آراے پر ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں