محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں غیر فعال اسکولوں کی رپورٹ جاری کردی

جمعہ 18 جنوری 2019 18:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں غیر فعال اسکولوں کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق صوبے میں لڑکیوں کے 114 پرائمری اسکول غیرفعال قرار دیئے گئے ہیں،ضلع کوہستان میں سب سے زیادہ 142 میں 62 سکول غیر فعال ہیں،کوہستان میں گزشتہ 4سالوں میں غیرفعال سکولوں کی تعداد 15 سے بڑھ کر62 ہوئی،بنوں11، بٹگرم 10 ،بونیر 2،ہنگو 17 ،کرک میں لڑکیوں کا ایک اسکول غیر فعال ہیں ،رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں3، ملاکنڈ اور مردان میں ایک ایک جبکہ پشاوراور سوات میں لڑکیوں کے تین، تین اسکول غیر فعال ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق غیر فعال اسکولوں میں اساتذہ اور کلاس فور ملازمین تنخواہیں بھی لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں