پشاور کی لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے پرچی فیس میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا

جمعہ 18 جنوری 2019 18:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پشاور کی لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے پرچی فیس میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا ۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے او پی ڈی کی فیس میں دس روپے اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ نے پرچی تیس روپے کی بجائے دوبارہ بیس روپے کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ۔میڈیا نے پرچی فیس میں اضافے کا معاملہ اٹھایا تھا جبکہ پشاور ہائی کورٹ نے بھی پرچی کی فیس میں اضافے کا نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں