بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون میں چون لاکھ سے زائد روپے وصول،پانچ سوسے زائد مقدمات درج

جمعہ 18 جنوری 2019 18:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) خیبر پختونخوا پولیس اور واپڈا حکام نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون میں چون لاکھ سے زائد روپے وصول کرتے ہوئے پانچ سو سے زائد مقدمات درج کردیئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں کنڈا کلچر اور غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا جس میں 54لاکھ 19ہزار سے زائد روپے کی وصولی کی گئی۔پولیس کے مطابق 15 دنوں کے دوران خلاف ورزیوں پر 572 مقدمات درج کئے گئے،246 ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی کاروائیاں عمل میں لائی گئیں،کارروائیوں میں 740 میٹر تار بھی تحویل میں لی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں