پشاور پولیس نے دن دیہاڑے گھر میں ڈکیتی میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا

جمعہ 18 جنوری 2019 18:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پشاور پولیس نے دن دیہاڑے گھر میں ڈکیتی میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ،ملزموں سے پچیس تولے سونا ،ایک لاکھ روپے سے زائد رقم اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پہاڑی پورہ کی حدود میں دن دیہاڑے گھر مالکان کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقد رقم لوٹنے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا ،ملزموں سے پچیس تولے سونا،ایک لاکھ بیس ہزار روپے اور مسروقہ موبائل فون بر آمد ہوئے ،ملزموں سے واردات میں استعمال ہونے والے تین پستول اوردو موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں