ٹریفک پولیس نے اسکول کے بچوں کو چھتوں پر بٹھانے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی میں درجنوں گاڑیوں کو چالان کردیا

جمعہ 18 جنوری 2019 18:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پشاور سٹی ٹریفک پولیس نے اسکول کے بچوں کو چھتوں پر بٹھانے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی میں درجنوں گاڑیوں کو چالان کردیا ۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈن پولیس کے مطابق چیف ٹریفک افیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں اسکول کے بچوں کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران درجنوں گاڑیوں کا چالان کیا گیا ،ٹریفک پولیس حکام کے مطابق نے سکول کے بچوں کو چھتوں پر بٹھانے والے گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی مسلسل جاری رہے گی۔۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں