ہفتہ باچا خان اور ولی خان برسی تقریبات کا آغاز کل چارسدہ سے ہو گا

باچا خان نائٹ کے ذریعے تقریب کا افتتاح شام 5بجے قاسم خان کے حجرے میں ہو گا

جمعہ 18 جنوری 2019 18:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ہفتہ باچا خان ، ولی خان کی برسی تقریبات کا آغازکل چارسدہ سے ہو گا ، تقریبات کا سلسلہ مختلف اضلاع میں 27جنوری تک جاری رہے گا جس میں مرکزی وصوبائی قائدین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب آج19جنوری شام 5بجے چارسدہ میں قاسم علی خان کے حجرے سے ہو گا ، باچا خان نائٹ میں خدائی خدمت گاروں کے کردار اور تاریخ پر مبنی ڈرامہ پیش کیا جائے گا اور مقالوں کے ساتھ ساتھ مشاعرے کا انعقاد بھی کیا جائے گا ،اس مشاعرے میں بخت زادہ دانش اور شوکت حسین حسرت سمیت نامور شعراء اپنے کلام کے ذریعے باچا خان اور ولی خان کو ان کی تاریخی خدمات اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کریںگے، اے این پی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل خان اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود ہونگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں