خیبرپختونخوا،فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں 24 مختلف ہوٹلوں اور دوکانوں کو سیل کردیا

جمعہ 18 جنوری 2019 18:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈحلال فوڈ اتھارٹی کے ٹیموں نے پشاور کے مختلف اضلاع میں مشترکہ کارروائیاں کی اور مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں چوبیس مختلف دوکانوں اور ہوٹلوں کو فوڈ اتھارٹی کے ٹیموں نے سیل کر دی. دو سو کلو سے زیادہ باسی گوشت کو تلف کر دیا۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان وقار اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائیاں فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریاض محسود کے خصوصی ہدایات پر ہوئی. جس پر فوڈ اتھارٹی کے ٹیموں نے پشاور کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کی جس کے نتیجے میں چوبیس مختلف دوکانوں اور ہوٹلوں کو سیل کر دیا۔

ٹاون 3 میں فوڈ اتھارٹی کے ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی کے نگرانی میں کاروائیاں کی جس کے نتیجے میں تین ہوٹلوں اور چار قصاب خانوں کو سیل کر دیا. ہوٹلوں کو ناقص صفائی اور غیر معیاری خوارک کی اشیائ رکھنے پر اور قصاب خانوں کو باسی ہوئی گوشت فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

ٹاون فور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلا محبوب کی نگرانی میں فوڈ اتھارٹی کے ٹیم نے کارروائیاں کی جس کے نتیجے میں چار مختلف دوکانوں کو ناقص صفائی اور غیر معیاری خوارک کی اشیاء رکھنے پر سیل کر دیا. اور رینگ روڈ پر فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائرہ نثار نے سب سے بڑی کاروائیاں کی جس کے نتیجے میں 13 مختلف ہوٹلوں دوکانوں اور قصاب خانوں کو فوڈ اتھارٹی کے ٹیم نے سیل کر دیا۔

فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دن ہو یا رات فوڈ اتھارٹی کے کاروائیاں جاری و ساری رہی گی اور کسی قسم کی ناقص صفائی اور غیر معیاری خوارک کی اشیاء اور ملاوٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں