فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ‘24ہوٹلوں اور دکانوں کو سیل

جمعہ 18 جنوری 2019 19:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے پشاور کے مختلف اضلاع میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 24 دکانوں اور ہوٹلوں کو سیل کر دیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران دو سو کلو سے زیادہ باسی گوشت کو بھی تلف کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یہ کاروائیاں فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریاض محسود کی خصوصی ہدایات پر ہوئیں۔

ٹاون تھری میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی کی نگرانی میں کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں تین ہوٹلوں اور چار قصاب خانوں کو سیل کیا گیا۔ہوٹلوں کو ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش رکھنے اور قصاب خانوں کو باسی گوشت فروخت کرنے پر سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹاون فور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلا محبوب کی نگرانی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں چار مختلف دوکانوں کو ناقص صفائی اور غیر معیاری خوراک کی اشیائے خوردونوش رکھنے پر سیل کیا گیا اور رنگ روڈ پر فوڈ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائرہ نثار نے سب سے بڑی کارروائیاں کی جس کے نتیجے میں 13مختلف ہوٹلوں دوکانوں اور قصاب خانوں کو سیل کر دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق دن ہو یا رات فوڈ اتھارٹی کی یہ کارروائیاں جاری و ساری رہیں گی اور ناقص صفائی اور غیر معیاری خوراک کی اشیاء اور ملاوٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں