برفانی علاقوں میں ریسکیو 1122کی ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیکنشنز تعینات

جمعہ 18 جنوری 2019 19:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر برفانی علاقوں میں ریسکیو 1122کی ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیکنشنز تعینات کیے گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر نے گلیات میں ریسکیو 1122کی ایمبولینس ، ریکو ری ویکل اور سٹاف کو تعینا ت کیا جنہوں نے پھسلن کے باعث ہونے والے متعدد حادثات اور میڈیکل ایمرجنسیز کے دوران موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ زیادہ زخمی ہونے والے مریضوں کو ریسکیو ایمبولینس میںقریبی ہسپتال منتقل کیا، جس پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی خصو صی ہدایات پرڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر غیور مشتاق نے خون جمانے والی سردی کے دوران عوام الناس کی بروقت اور بہترین اند از میں خدمات فراہم کر نے والے اہلکاروں کو توصیفی اسناد سے نوازا۔

غیور مشتاق نے کہا کہ ریسکیو 1122کے اہلکار ادارے کا اثاثہ ہیںاور ہمیشہ عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں اور کسی بھی قسم کی قدرتی یا ناگہانی آفات کے دوران سب سے پہلے پہنچ کر دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ریسکیو 1122کو ہمیشہ قدر اور عزت کے علمبردار کی حیثیت سے جانا اور مانا جا تا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں