خیبرپختونخواہیلتھ کیئرکمیشن اورایف آئی اے کی مشترکہ کاروائی

غیرقانونی طور پر حاصل کئے گئے بلڈبیگز اورپنجاب حکومت کی ملکیت کٹس برآمد

جمعہ 18 جنوری 2019 19:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) خیبرپختونخواہیلتھ کیئرکمیشن اورایف آئی اے کی مشترکہ ٹیموں نے ڈبگری گارڈن میں چھاپے کے دوران چارملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیرقانونی طور پر حاصل کئے گئے بلڈبیگز اورپنجاب حکومت کی ملکیت کٹس برآمدکرلئے ۔

(جاری ہے)

چیف انسپکٹرپشاورہیلتھ کیئرکمیشن اسداللہ اور انسپکٹر امتیازعلی عدنان اورعمران وزیرنے ڈبگری گارڈن میں چھاپہ مارا اور وہاں پر غیرقانونی طریقے سے خون کے بیگزفروخت کرنیوالے چارملزمان کو گرفتارکرلیاجن کے قبضے سے 26عددبیگزبرامدہوئے چھاپے کے دوران زیادہ ترسامان پنجاب حکومت کی ملکیت نکلا جوکہ ملزمان نے غیرقانونی طریقے سے حاصل کئے تھے اس حوالے سے یہ بھی بتایاگیاہے کہ تمام سامان کو سیل کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاہے ،ہیلتھ کیئر کمیشن اور ایف آئی اے کی ٹیمیں اس بات کی بھی جانچ پڑتال کررہے ہیں کہ ملزمان کے پاس یہ سامان جوکہ سرکارکی ملکیت ہے ،کس طرح پہنچا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں