ضیاء اللہ خان بنگش کی صوبائی وزیر صحت سے ملاقات

ملاقات میں صوبے کے جنوبی اضلاع میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا

جمعہ 18 جنوری 2019 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) مشیرتعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان سے ملاقات۔ اس موقع پر صوبے کے جنوبی اضلاع میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیااور کوہاٹ ہسپتال میں مشینری کی دستیابی اورعملے کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیرصحت نے کوہاٹ کے ہسپتالوں میں مشینری کی فراہمی سے متعلق ضیاء اللہ خان بنگش کو آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں جنوبی اضلاع میں تعلیم کی بہتری کیلئے شروع کردہ اورجاری منصوبوں پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ نے کہاکہ حکومت صحت اور تعلیم کو خصوصی توجہ دے رہی ہے اور عوام کو ان دونوں شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔ سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں میں اب تمام ترسہولیات موجود ہیں جبکہ انقلابی اقدامات کی بدولت عوام کے وسیع تر مفاد میں سکولوں اور ہسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیاجارہاہے اور عملے کی کمی پوری کی جارہی ہے جن کے تمام تر فوائد عوام کوملیں گے اور ان کی معیار زندگی بہتری ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں