جمرود،خاصہ دار فورس کا گاڈی پر فائرنگ، تین بچیاں زخمی

جمعہ 18 جنوری 2019 20:44

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) جمرود کے علاقے غنڈی سردار کلی میں خاصہ دار فورس نے کیری ڈبہ پر اس وقت فائرنگ کردی جب خاصہ دار فورس نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی جس پر وہاں پر موجود اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس سے تین بچیاں زخمی ہوگئیں جسے علاج کیلئے پشاور کے ہسپتال میں پہنچا دی گئیں ہیں جن میں دو بچیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہی.سرکاری ذرائع نے بتایا گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر جمرود حوالات میں بند کردیا ہے جبکہ گاڑی کی تلاشی لینے پر اٹھ کلو چرس برامد کردیا گیا ہے مقامی و خاندانی ذرائع نے بتایا کہ یہ بچیاں علی مسجد سے سردار کلی سلائی کڑائی سنٹر میں تربیت حاصل کرنے جا رہی تھیں�

(جاری ہے)

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں