قبائلی اضلاع میں تحصیل کی سطح پرسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں،گل داد خان

انفراسٹرکچرکی بحالی کیلئے قبائلی علاقوں کوتوجہ دینے کی ضرورت ہے ،رکن قومی اسمبلی کی اے پی پی سے گفتگو

جمعہ 18 جنوری 2019 22:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) قبائلی ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گل دادخان نے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تمام قبائلی اضلاع میں تحصیل کی سطح پرسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں اور قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو ووکیشنل اداروں میں تربیت دی جائے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے گل دادخان نے کہاکہ گزشتہ دودہائیوں کے دوران قبائلی عوام امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے بہت زیادہ متاثرہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں انفراسٹرکچر سمیت تمام نظام درہم برہم ہوا ہے قبائلی علاقوں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں تمام بنیادی سہولیات کافقدان ہے عوام کیلئے صاف پانی میسر نہیں ہسپتالوں میں طبی آلات اور ڈاکٹروں کی کمی ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے ووکیشنل ادارے بھی موجودنہیں جبکہ نوجوانوں کے صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کے میدان بھی نہیں۔

انہوںنے مطالبہ کیاکہ ان تمام مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تمام قبائلی اضلاع میں تحصیل کی سطح پر سپورٹس کمپلیکس اور ووکیشنل ادارے قائم کئے جائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں