عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنااور آسانیاں پیدا کرنا سرکاری اداروں کی اولین ذمہ داری ہے،کامران بنگش

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے متعلقہ اداروں کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا اور ان کے لئے مشکلات کی بجائے آسانیاں پیدا کرنا سرکاری اداروں کی اولین ذمہ داری ہے لہٰذا اس ضمن میں ہر کسی کو اپنے فرائض منصبی صحیح انداز میں ادا کرناے ہوںگے ماضی کی بجائے موجودہ عوامی نمائندگان میں واضح تبدیلی یہ ہے کہ اب عوام کو اپنے منتخب نمائندگان جوابدہ ہے اور ان کے مسائل سننے کے لئے ان کے سامنے ہر وقت حاضر رہتے ہیں انہوں نے اعجاز آباد شیخ آباد پشاور میں بچوں کے لئے فوری طور پر کرائے کی عمارت میں سکول کے قیام کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مذکورہ علاقے کے سرکاری پارک کیلئے شیلٹر کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے وہ جمعہ کے روز گلبہار پشاور میں منعقدہ عوامی کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے جس میں رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی ،ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ اور تمام صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر عوام نے درپیش متعدد مسائل سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی اور دیگر سرکاری حکام و افسران کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے درخواست کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل پر احکامات جاری کرتے ہوئے بجلی ،پانی،سوئی گیس، گلی کوچوں کی صفائی و ستھرائی و دیگر درپیش مشکلات کے فوری ازالے کے لئے تمام محکموں کے افسران کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی انہوں نے اس موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر شاہین مسلم ٹائون میں عوام کو پولیو مہمات میں حکومت کے ساتھ اپنا کر دار ادا کرنے پر زور دیا کھلی کچہری سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جن اداروں کے ساتھ عوام کے مسائل وابستہ ہیں ان کے حل کیلئے وہ ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے انہوں نے کہا کہ گل سٹریٹ گلبہار میں کوچہ جات کی پختگی پر کام شروع ہوا ہے اور جہا ں جہا ں پر بجلی، گیس اورصفائی کے مشکلات درپیش ہیں ان کے حل کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جائینگے ۔

کھلی کچہری سے رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی کا کہنا تھا کہ پشاور شہر میں گیس کے موجودہ لائنز کیساتھ ساتھ پانچ اطراف سے نئے متبادل لائن بھی بچائے جائینگے جس سے تیس سال کا پرانا مسئلہ حل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کے ذریعے شہر کی صفائی کا مناسب نظام فعال ہے جبکہ تنگ گلیوں میں رکشہ گاڑی کے ذریعے صفائی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ عنقریب کوہاٹی پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی کا مرکزی دفتر قائم کیا جائیگا۔

کھلی کچہری سے ڈپٹی کمشنر پشاور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انے اداروں کو مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے عوامی شکایات پر فوری عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں شکایا ت سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس پر چوبیس گھنٹے عوام کی شکایات کو نوٹ کیا جاتا ہے انہوں نے گلبہار میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کی شکایت پر متعلقہ انتظامی افسران کو بروقت ایکشن لینے کے احکامات صادر کیئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں