ضم ہونے والے ساتوں قبائلی اضلاع میںخیبر پختونخوا پولیس کادائرہ کار بڑھانے کے ساتھ ہی ڈی آر سی مراکز کے قیام کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ضم ہونے والے ساتوں قبائلی اضلاع میںخیبر پختونخوا پولیس کادائرہ کار بڑھانے کے ساتھ ہی ڈی آر سی مراکز کے قیام کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے ساتوں قبائلی اضلاع میں ڈی آر سی کے علاوہ سپیشل برانچ پولیس ، کسٹم حکام ، ایف آئی اے ، سی ٹی ڈی تک کی رسائی بھی کر دی جائیگی خیبر ، مہمند ، باجوڑ ، اورکزئی ، شمالی و جنوبی وزیرستان اورکرم اضلاع میں اہلکاروں کی تعیناتی ، لیڈیز پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ، سپیشل برانچ پولیس کے اہلکاروں کی تعیناتی کے لئے اعداد و شمار حتمی منظوری کے لئے وفاقی حکومت کو ارسال کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع خیبرمیں ایک ڈی پی او ، تین اے ایس پیز یا ڈی ایس پیز سرکل کی تعیناتی کی جائیگی انوسٹی گیشن اور آپریشن کے لئے علیحدہ علیحدہ سٹاف ہو گا اس طرح تمام اضلاع کو مختلف سرکلز میں تقسیم کیا گیا ہے ان سرکلز کے لئے اے ایس پیز ، ڈی ایس پیز کی تقرری کے لئے بھی اعداد و شمار مکمل کئے گئے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں