پشاور:دیہاتوں کے ہزاروں مکینوںکو بجلی کے بقایا جات میں 25سے 50فیصد رعایت دینے ، یا معاف کرنے کی تجاویز وفاقی حکومت کو دی

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) بڈھ بیر ، کوہاٹ روڈ ، ہزار خوانی ، رنگ روڈ ، پشتخرہ ، ورسک روڈ ، چغر مٹی سمیت 100سے زائد دیہاتوں کے ہزاروں مکینوںکو بجلی کے بقایا جات میں 25سے 50فیصد رعایت دینے ، یا معاف کرنے کی تجاویز وفاقی حکومت کو دی ہے بجلی چوری کے مکمل خاتمے اور نئے میٹر لگانے کے سلسلے میں بقایا جات کو معاف کرنے یا اس میں رعایت دینے کی تجویز کی حتمی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے دی جائیگی بجلی چوری کے باعث پیسکو کا بھی نقصان ہو رہا ہے ۔

اور 85فیصد فیڈر کے خسارے میں ہیں ۔ بجلی چوروں کے خلاف وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں آپریشن جاری ہیں۔اور اب تک درجنوں بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں جبکہ کامیاب آپریشن میں سینکڑوں علاقوں کو کنڈوں سے پاک کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم شہر کے بیشتر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے بھی وفاقی حکومت کوتجویزدی ہے کہ ان کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے جن افرادکے ذمے بقایا جات ہیں انہیں یا تو معاف کیا جائے یاس میں پچا س فیصد یا پچیس فیصد رعایت دی جائے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رعایت دینے کی صورت میں بقایا رقوم جمع کرینگے اور تمام رقوم جمع کرنے کے بعد نئے میٹرز لگائے جائینگے اور نئے میٹر لگانے کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بحالی بھی مکمل طور پر کردی جائیگی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں