ہسپتالوںکے قریب نجی پریکٹس کرنے والے 250ڈاکٹروں کی نشاندہی پر انہیں شوکاز نوٹسز جاری کرنے کی سفارشات

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ہسپتالوںکے قریب نجی پریکٹس کرنے والے 250ڈاکٹروں کی نشاندہی پر انہیں شوکاز نوٹسز جاری کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی ، مولوی جی ہسپتال ، صفت غیور میموریل ہسپتال ، نصر اللہ بابر میموریل ہسپتال کے علاوہ چارسدہ ، مردان ، نوشہرہ ، شبقدر ، کرک ، لکی مروت ، بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان ، مردان سمیت صوبے کے 26اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور تحصیل ہیڈ کوار ٹرہسپتالوں کے باہر ہسپتالوں کے پانچ سو میٹر کی حدود میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کی نشاندہی کی ہے اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے ان کی فہرستیں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کردی ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹسزجاری کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں صوبائی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں تعینا ت ڈاکٹروں نے ہسپتال کی حدود میں کلینک میں دفترکے اوقات کار میں پریکٹس پر پابندی عائد کر دی تھی جس کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں