پولیس سروس کے گریڈ 18سے گریڈ 22کے 23افسران رواں سال مدت ملازمت پوری کرنے پر ریٹائرڈ ہو جائینگے

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) پولیس سروس کے گریڈ 18سے گریڈ 22کے 23افسران رواں سال مدت ملازمت پوری کرنے پر ریٹائرڈ ہو جائینگے جن میں خیبر پختونخوا کے پانچ افسران بھی شامل ہیں پولیس سروس کے گریڈ 22کے ریٹائرڈ ہونے والے افسران میں سابق ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا اور موجودہ ڈی جی نیشنل پولیس بیورو شوکت حیات 30ستمبر ، اقبال محمود 14مارچ ، ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن 16دسمبر ، حسین اصغر 23دسمبر ، گریڈ 21کے منظور سرو ر چوہدری 10نومبر ، گریڈ 20کے غلام سرور جمالی بلوچ 19دسمبر ، امجد خان 2اگست ، ڈاکٹر محمد اعظم پچیس اکتوبرکو ، گریڈ 19کے روبن یامین 2جنوری کو ، غلام عباس ، افتخار الحق 2اپریل کو ، ڈی آئی جی عبداللہ خان 5ستمبر کو ، محمد شریف ظفر 29دسمبر کو ، گریڈ 18کے مس نگہت حیدر اکتیس دسمبر کو ، خالد بشیر 2فروری کو ، ممتاز احمد یو 30مئی کو ، شاہ نذر 31مارچ کو ، سیف اللہ خان 14اکتوبر کو ، رسول شاہ تیس ستمبر کو ، سید اسرار الدین 29فروری کو ، سردار خان 29اکتوبر کو ، لیاقت علی خان 14اپریل کو ، آیاز خان جدون 13مئی کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے پرریٹائرڈ ہو جائینگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں