پشاور،صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی اور وزیر جنگلات محمد اشتیاق ارمڑ اور ان کے درمیان جھگڑے کی تردید

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے ایک مقامی اخبار میں وزیر جنگلات محمد اشتیاق ارمڑ اور ان کے درمیان جھگڑے سے متعلق شائع شدہ خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بیان سراسر جھوٹ ، بدنیتی اور مکمل طور پر بہتان ہے ۔ انہوں نے اس بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مذکورہ خبر یک طرفہ اور صحافی آداب کے منافی ہے اور ایسی خبر جاری کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لینی چاہیے ۔

وزیر معدنیات کے کہا ہے کہ ان کے اور اشتیاق ارمڑ کے درمیان بیس دنوں سے زیادہ کا عرصہ ہوا ہے کہ نہ تو کوئی ملاقا ت ہوئی ہے اور نہ ایسا کوئی واقعہ سامنے آیاہے ۔ ایسی خبروں کا مقصد حکومت کی بدنامی اور میڈیا ٹرائل کرنا ہے اور مذکورہ خبر میں ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دی گئی موقف جعلی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ مذکورہ خبر من گھڑت ہے اس سے عوام میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ غلط روش ہے ۔

انہو ںنے کہا کہ محکمہ معدنیات خود کان کنی نہیں کرتا بلکہ لیز دے کر اس کی نگرانی کرتا ہے ایک دفعہ پہلے بھی مذکورہ اخبار نے جھوٹ پر مبنی خبر لگائی تھی جو بعد میں غلط ثابت ہوئی ۔ انہو ںنے کہا کہ پچھلے بیان میں اس اخبار نے لکھا تھا کہ وزیر معدنیات نے مختلف اضلاع میں لیز کے آکشن (نیلامی ) کو کینسل کرکے حکومتی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا جبکہ حقیقت اس کے برعکس تھی کیونکہ دوبارہ نیلامی کی صورت میں ضلع ہری پور کے لیز کی نیلامی ڈیڑھ کروڑ سے بڑھ کر دس کروڑ تک پہنچ گئی ، نوشہرہ میںریت کی نیلامی پانچ کروڑ سے بڑھ کر پندرہ کروڑ روپے اور اسی طرح باقی اضلاع کی نیلامی بھی تین گنا سے لے کر چھ گنا زیادہ قیمت پر پہنچ گئی تھی ۔

وزیر معدنیات نے کہا کہ مذکورہ اخبار کو اس طرح کی بنیاد خبروں کی اشاعت سے اجتناب کرنا چاہیی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں