امن کمیٹی باڑہ کے سربراہ نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جاں بحق

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) امن کمیٹی باڑہ کے سربراہ نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملک میر عالم ولد لال خان سکنہ عیسی خیل باڑہ حال سفید ڈھیری پشاور ہفتہ کی صبح 9 بجے کے قریب ضلع خیبر تحصیل باڑہ جا رہے تھے کہ اچینی خوڑ کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ملک میر عالم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ۔پولیس کی جانب سے اچینی اور گرد و نواح میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں