محکمہ صحت افسران کے ساتھ کامیاب مذاکرات ، احتجاجی پیرامیڈیکس کا پولیو مہم سے بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی ہدایت پرمحکمہ صحت افسران کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی پیرامیڈیکس نے پیر کے روز سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا، وزیرصحت ڈاکٹر ہشام اور سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے پیرامیڈیکس کی جانب سے پولیو مہم سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعدفوری طور پر ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ارشد خان سے رابطہ کیا اور ان سے اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ہدایت کی جس پر جمعہ کی رات ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ارشد نے رات گئے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر روئیدادشاہ اور دیگرنمائندوں کے ساتھ مذاکرات کیے اور ان کے مطالبات سنیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی ہیلتھ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ محکمہ صحت ان کے تمام جائز مطالبات پورے کرے گی تاہم وہ اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں، جس پراحتجاجی پیرامیڈیکس نے بائیکاٹ ختم کرنے اورپیر کے روز سے شروع ہونے والے پولیو مہم میںڈیوٹی انجام دینے کا اعلان کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں