پختونوں کو درپیش مسائل اور جمہوریت کو لاحق خطرات، اسفندیار ولی خان نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی تمام قوم پرست ،سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے کر کے مسائل و لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی

پیر 21 جنوری 2019 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کی سربراہی میں ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ملک میں جمہوریت کو درپیش خطرات اور مجموعی طور پر پختونوں کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے تمام قوم پرست ،سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطے کرے گی اور پختونوں کو درپیش مسائل اور جمہوریت کو لاحق خطرات کے حوالے سے پارٹی کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی ہو گی،اور مذکورہ جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے سے حکمت عملی بنانے میں پارٹی کی نمائندگی کرے گی ، کمیٹی کے دیگر ارکان میں اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر امیر حیدر خان ہوتی ، پنجاب کے صدر منظور احمد ،سندھ سے شاہی سید ، بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی اور سرائیکی یونٹ کے صدر سید سالم علی شاہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز سے جاری کر دیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں