پشاور، بنددریائے سندھ پر موجودناجائز تجاوزات کرنے والے قابضین کوآخری نوٹسزجاری

پیر 21 جنوری 2019 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ مروت کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر)عون حیدرگوندل اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای)نے بنددریائے سندھ پر موجودناجائز تجاوزات کرنے والے قابضین کوآخری نوٹسزجاری کردئیے ہیں جس کے بعدبعض قابضین نے رضاکارانہ طورپراپنی تجاوزات کو ہٹاناشروع کردیاہے جب کہ بعض ناجائز قابضین ابھی تک ناجائز تجاوزات پر موجودہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر)عون حیدرگوندل نے ناجائز تجاوزات کرنے والے قابضین کوہدایت کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طورپراپنی ناجائز تجاوزات ہٹادیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں