پشاور، جینڈراینڈ ڈیسیبلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کا اجلاس 24جنوری کو منعقد ہوگا

منگل 22 جنوری 2019 14:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) خواتین کی انتخابات میں ٹرن آئوٹ بڑھانے اور طلبہ وطالبات میں آگاہی مہم شروع کرنے کو حتمی شکل دینے کیلئے جینڈراینڈڈس ابیلیٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کا اجلاس یواین ڈی پی کے تعاون سے 24جنوری دن11بجے پرل کانٹینٹل ہوٹل پشاور میں ہورہا ہے‘ صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا پیرمقبول احمد اجلاس کی صدارت کرینگے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل جینڈر افیئرز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد نگہت صدیق‘ ڈائریکٹر جنیڈرافیئرز صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخواہارون خان شینواری ‘ڈی اے آئی تعبیر اور یواین ڈی پی کے نمائندوں کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے گروپ ممبران اور پشاور میں مختلف تعلیمی اداروں بشمول پشاور یونیورسٹی ‘اسلامیہ کالج یونیورسٹی‘ میڈیکل کالجز ‘ انجینئرنگ یونیورسٹی ‘ہائیرسکنڈری سکولز زنانہ پشاور یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس بشمول نجی شعبہ کے تعلیمی اداروں کے نامزد خواتین اساتذہ خصوصی طورپر شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گروپ ممبران کے ساتھ اسی مہینے سے پشاور کے جملہ تعلیمی اداروں میں خواتین کا ٹرن آئوٹ بڑھانے کے سلسلے میں آگاہی مہم شروع کرنے کیلئے مجوزہ پلان پیش کرکے اس کو حتمی شکل دی جائے گی۔ یاد رہے کہ آگاہی مہم صوبے کے تمام اضلاع کے تعلیمی اداروں میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی زیرنگرانی بھی شروع کیاجارہاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں