خیبرپختونخوا، پولیس مقابلوں میں 15جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوئے، نو اہلکار جاں بحق ہوئے

منگل 22 جنوری 2019 16:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) خیبرپختونخوا میں 2018 میں پولیس مقابلوں کے دوران 15جرائم پیشہ افراد مارے گئے ، جوابی کارروائی میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2018 میں 78 پولیس مقابلے ہوئے، ان مقابلوں میں 15 جرائم پیشہ افراد مارے گئے ، جوابی کارروائی میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ، 6 جرائم پیشہ افراد اور 15 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق پولیس مقابلوں میں 105 جرائم پیشہ افراد پکڑے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں