ہنگومیں 20 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج

منگل 22 جنوری 2019 17:40

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) ھنگو میں بجلی چوری کی روک تھام اور بقایا جات کی وصولی کیلئے جاری کارروائیوں میں جنوری کے مہینے میں اب تک 20 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جاچُکی ہیں جبکہ مُختلف علاقوں کی بجلی بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے درجنوں کنکشنز مُنقطع کی جاچُکی ہیں- لوڈ شیڈنگ میں نُمایاں کمی کی وجہ سے ھنگو میں لائن لاسز بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ بجلی چوری کرنے والے صارفین کی طرف سے کُنڈا لگا کر یا میٹر کو بند کرکے ہیٹر اور گیزر کا بے دریغ استعمال ہے لیکن اب پولیس اس معاملے میں پیسکو سے تعاون کررہی ہے اور ایسے تمام صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی جو کُنڈا لگا کر، میٹر بند کرکے یا کسی بھی طریقے سے بجلی چوری میں مُلوث ہیں واضح رہے کہ بجلی چوری کی وجہ سے ھنگو ڈویژن کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نُقصان ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں