بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف اور بقایاجات کی ریکوری کیلئے پیسکو ٹاسک فورسز کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں

بدھ 23 جنوری 2019 17:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ۔پیسکو ترجمان کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلافپسکو بنوں 1 ڈویژن کی ٹیموں نے کینٹ سب ڈویژن کے علاقوں میں 2 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں سے 0.24 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہمی منقطع کردی ہے،3 سپین سے ایل ٹی لائن کاٹ دی گئی ،18 کنڈے ہٹائے گئے جبکہ 0.05 ملین روپے کی ریکوری کی گئی4 ایف آئی آرز رجسٹرڈ کی گئیںجبکہ 4 میٹروں کی تنصیب کی گئی۔

اسی طرح بنوں 2 ڈویژن کے ٹاسک فورسز نے رورل سب ڈویژن کے علاقوں میں عدم ادائیگی پر 4 ٹرانسفارمروں سے بجلی منقطع کردی ہے جبکہ 5 میٹرتبدیل کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ٹانک ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے 5 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی جبکہ 22 کنڈے ہٹائے گئے ،0.05 ملین روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ 6 میٹر لگائے گئے ۔اسی طرح کرک ڈویژن کی ٹیموں نے 23 کنڈے ہٹائے ،0.24ملین روپے کی ریکوری کی،3 مختلف کٹگریز کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفامروں سے 0.47 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہمی منقطع کی گئی ،10 میٹرلگائے گئے۔

اسی طرح رورل ڈویژن ڈی آئی خان کی ٹیموں نے 10 کنڈے ہٹائے، نادہندہ گان کو ایک سپین تاریں کاٹ دی گئیں،0.56 ملین روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ 4 میٹرلگائے گئے۔اسی طرح لکی ڈویژن کے لکی سب ڈویژن میں 5 میٹرتبدیل کئے گئے 1.25 ملین روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ ایک ایل ٹی لائن کو 2.5 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر کاٹ دیا گیا ہے ۔کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب Zero Tolerence کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا، بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پسکوٹیموں پر مشتمل ٹاسک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی،منقطع شدہ علاقوں کے صارفین پر بھی واضح کردیا گیا ہے کہ جب تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے بجلی بحال نہیں کی جائے گی․یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اگر نادہندہ گان نے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی تو بقایاجات کی وصولی کے لئے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں