منظور خان کو فور ی طور پر خیبر پختونخوا سول سیکرٹریٹ ڈرائیورز ایسو سی ایشن پشاور کا صدر مقرر

بدھ 23 جنوری 2019 18:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) ڈرائیورز ایسو سی ایشن سول سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا پشاور کے الیکشن کیلئے مقرر کردہ الیکشن کمشنر /پریذائڈنگ آفیسر نے منظور خان کو فور ی طور پر خیبر پختونخوا سول سیکرٹریٹ ڈرائیورز ایسو سی ایشن پشاور کا صدر قرار دے دیا ہے۔ دریں اثنا خیبر پختونخوا ڈرائیورز ایسو سی ایشن کے آئین کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈرائیورز ایسو سی ایشن سول سیکرٹریٹ کے صدر منظور خان نے ایسوسی ایشن کے ممبران کی تقرری اور انکے عہدوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایسو سی ایشن کے چیئر مین وارث خان جبکہ سینئر نائب صدر عبدالکریم ہونگے۔ اسی طرح جمال حسین نائب صدر، غلام محمد تنولی جنرل سیکرٹری ، خالد خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، سردار حسین سیکرٹری خزانہ ، عمر علی جوائنٹ سیکرٹری، رضوان اللہ پریس سیکرٹری ، بختیار خان سپورٹس سیکرٹری اور علائوالدین آفس سیکرٹری ہونگے۔ ان امور کا اعلان الیکشن کمشنر /پریذائڈنگ آفیسر فار دی الیکشن آف ڈرائیورز ایسو سی ایشن سول سیکرٹریٹ پشاور اور خیبر پختونخوا سیکرٹریٹ ڈرائیورز ایسوسی ا یشن کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں