پشاورہائیکورٹ میں افغان مارکیٹ کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت ،پنجاب املاک بورڈ سے جواب طلب

بدھ 23 جنوری 2019 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پشاورہائیکورٹ نے افغان مارکیٹ کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت میں پنجاب املاک بورڈ سے جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ میں افغان مارکیٹ کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی ۔تحصیلدار اور ڈی سی آفس کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ملی بینک افغانستان کے جنرل سیکرٹری محمد حکیم فارغی بھی عدالت میں موجود تھے،عدالت نے پنجاب املاک بورڈ سے کیس میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔کیس میں پنجاب املاک بورڈ کے حکام نے جواب جمع نہیں کرایا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں