الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں خواتین کے دس فیصد سے کم ٹرن آوٹ پر ویلیج کونسل انتخابات کالعدم قراردیئے

بدھ 23 جنوری 2019 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں خواتین کے دس فیصد سے کم ٹرن آوٹ پر ویلیج کونسل انتخابات کالعدم قراردیئے،دوبارہ الیکشن پانچ مارچ کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق سوات، شانگلہ، بٹگرام اوربونیرمیں ہونے والے ویلیج کونسل کے انتخابات کالعدم قرار دیئے گئے ہیں ،علاقوں میں خواتین کا ٹرن آئوٹ 10فیصد سے کم تھا ،الیکشن کمیشن کے مطابق ویلیج کونسل کے انتخابات دوبارہ 5 مارچ کوہونگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں