پشاور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف یرجانے کیس کی سماعت ، دونوں جانب سے وکلاء نے بحث مکمل کرلی

بدھ 23 جنوری 2019 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پشاور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف یرجانے کیس کی سماعت میں دونوں جانب سے وکلاء نے بحث مکمل کرلی۔سابق رکن اسمبلی فوزیہ بی بی نے ووٹ بیچنے کے الزام پر عمران خان کے خلاف پچاس کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،عمران خان کی جانب سے بابر اعوان اور حبیب قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،کیس میں دونوں جانب سے وکلاء نے بحث مکمل کرلی،عمران خان کی جانب سے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں،اسلام آباد منتقل کیا جائے،درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا ووٹ پشاور میں ڈالا گیا سماعت بھی یہاں کی جائے،عدالت نے بحث مکمل ہونے پر کیس کی سماعت تیس جنوری تک ملتوی کردی۔

تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فوزیہ نے ووٹ بیچنے کے الزام پرعمران خان پرپچاس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں