پشاورہائیکورٹ نے پشاور میں اسکولوں کے قریب موبائل ٹاورزایک ماہ کے اندر ہٹانے کا حکم دے دیا

بدھ 23 جنوری 2019 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پشاورہائیکورٹ نے پشاور میں اسکولوں کے قریب موبائل ٹاورزایک ماہ کے اندر ہٹانے کا حکم دے دیا ۔ پشاور ہائیکورٹ میں موبائل ٹاورز سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید نے کی ،ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات ڈاکٹر بشیرعدالت میں پیش ہوئے ،ڈی جی نے شہر میں موبائل ٹاورز سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں 366 موبائل ٹاور نصب ہیں ۔

رہائشی علاقوں میں 195، اسکولوں کے قریب 46،مساجد کیساتھ 55 ٹاورہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ 20 موبائل ٹاورز اسکولوں کے انتہائی قریب نصب ہیں۔جسٹس قیصر رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے مساجد اور اسکول سے اہم کوئی چیز نہیں،سپریم کورٹ کے حکم پر40 سال پرانی عمارتیں بھی گرائیں گئیں،ٹاورزسے لوگوں کی صحت متاثر ہورہی ہے،کسی کو رعایت نہیں دے سکتے، عدالت نے سکولوں کے قریب واقع ٹاورز کو ایک مہینے کے اندر ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے۔۔پشاور کے شہری کی جانب سے موبائل ٹاورز کے خلاف کیس دائر کیا گیا تھا۔شہری محمد نعیم کی بیوی کو موبائل ٹاور کی شعاعوں سے کینسر لاحق ہوا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں