ایم ڈی پی ایس آراے کاسرکلرعدالتی توہین ہے‘سلیم خان

سپریم کورٹ کے فیصلے کااطلاق صرف5ہزارسے زائدفیس وصول کرنیوالے اداروں پرہوتاہے

بدھ 23 جنوری 2019 20:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN) کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ 21جنوری2019کو ایم ڈی PSRAکی جانب سے جاری کردہ نجی سکولوں کی فیسوں میں رعایت بارے نوٹیفکیشن کا اطلاق صرف ان نجی سکولوں پر ہے جو پانچ ہزار سے زائد فیس لے رہے ہیں،اس سلسلہ میں10جنوری کو سپریم کورٹ کنجی سکولوں کی فیسوں بارے اپنے احکامات کی وضاحت دے چکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 13دسمبر2018کو جاری کردہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق 5000روپے سے زائد فیس لینے والے نجی سکولوں پر ہو گا،انہوں مزید کہا کہ ایم ڈی PSRAکی جانب سے اس سلسلہ میں 21جنوری 2019کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے احکامات کی صریحاًخلاف ورزی ہے اسے فوری طور پر منسوخ کیا جائے ،10جنوری2019کو جسٹس ثاقب نثار،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپنے ریمارکس میں واضع طور پر لکھا ہے کہ 13دسمبر2018کے فیصلے کا اطلاق صرف5000روپے سے زائد فیسیں لینے والے نجی تعلیمی اداروں پر ہو گا جب کہ سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت تاحال جاری ہے اور اگلی تاریخ سماعت28جنوری2019ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں