طلبہ کوکوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں نجی تعلیمی اداروں کابڑاہاتھ ہے‘عقیل رزاق

بدھ 23 جنوری 2019 20:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن (ہوپ)ٹائون تھری کااجلاس زیرصدارت ارسلاخان منعقدہوا جس میں ہوپ کے صوبائی صدر عقیل رزاق اوردیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی اجلاس میں یونین کونسلز کی تنظیم سازی کی گئی اور 12 یونین کونسلز کی کابینہ کا انتخاب مکمل ہوا اور مزید یونین کونسلز کی کابینہ اس مہینے کے آخر تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی صدر عقیل رازق نے نئی کابینہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ تعلیم کے فروغ اورطلبہ کوکوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں نجی تعلیمی اداروں کابڑاہاتھ ہے نجی سیکٹرریاستی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لیکر نہ صرف قوم کے معماروں کو دورحاضر کے تعلیمی تقاضوں سے آراستہ کررہا ہے بلکہ مستقبل کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے بھی نئی نسل کی تیاری میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنااہم رول اداکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہوپ نجی تعلیمی اداروں کی فلاح وبہبود اور انکے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں