شانگلہ میں رابطہ سڑکیں کھولنے کیلئے پولیس کوچوکس کردیاگیا

بدھ 23 جنوری 2019 20:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) شانگلہ پولیس ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر کی ہدایت پر ضلع میں کئی روز سے جاری برف باری اور بارشوں کے دوران شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھلی رکھنے اور مسافروں کی مدد کیلئے پوری تندہی سے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہے اس ضمن میں عوامی خدمات بطریق احسن سر انجام دینے کیلئے پولیس کو پوری طرح چوکس کر دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رسول شاہ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری امجدعلی اور دیگر پولیس افسران بھی گاہے بگاہے شانگلہ ٹاپ اور دیگر اہم مقامات پر موجود رہتے ہیں تاکہ حالیہ برفباری میں شانگلہ آنے والے سیاحوں اور عام لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے ضلعی پولیس سربراہ مسافروں کی مدد اور برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف جوانوں کی خود حوصلہ افزائی کر رہے ہیں وہ روزانہ کی بنیاد پر ماچاڑ، یختنگی ٹاپ، بورڈ اور شانگلہ ٹاپ کا دورہ کرتے ہوئے مین شاہراہوں کا جائزہ لیتے رہتے ہیں انہوں نے ہیڈکوارٹر الپوری سے لیکر شانگلہ ٹاپ تک پولیس کی بھاری نفری کو شاہراہوں پر تعینات کر دیا ہے تاکہ وہ برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکال سکے اور ٹریفک کسی بھی صورت میں بند نہ ہونے ہائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رسول شاہ نے اس سلسلے میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی بہتر پیشہ وارانہ استعداد کار نہ صرف جرائم کی روک تھام اور برفباری میں عوام کی مدد بلکہ مجموعی امن کی ضمانت ہے پولیس آفسران اور جوان عوامی خدمات کے اہداف کے حصول کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں سخت موسمی حالات کے باوجود کل سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اشتراک سے انسدادِ پولیو مہم بھی جاری ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس نے باقاعدہ طور پر سیکورٹی پلان بنایا ہے انہوں نے بتایا کہ 719 پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں جن کیلئے باقاعدہ سیکورٹی پلان کے تحت 835 پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے درایں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مختلف پوائنٹس کا دورہ کرکے ضلع میں جاری پولیو مہم کی سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو ہدایت کیی کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری سے سر انجام دیں اس ضمن میں کوتاہی ک۔

(جاری ہے)

سی صورت قابل قبول نہیں ہو گی کیونکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں